سرکاری ملازمت کیلئےعمر کی حد43سال مقرر کی جائے‘بی این پی

September 22, 2022

کوئٹہ ( آن لائن)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری ،جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی،نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد،ضلعی خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی،لیبر سیکرٹری عطا اللہ کاکڑ،کسان و ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابرہیم شاہوانی ،ہیومین رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اورپروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفے سمالانی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 8 سال کم کرکے دوبارہ 35 سال مقررکرنا قابل مذمت اوربے روزگارنوجوانوں پرجبر کے مترادف ہے اس سے قبل رعایت43 سال مقرر کی گئی تاکہ زیادہ عمر کے لوگوں کو سرکاری روز کے مواقع مل سکے رہنمائوںنے کہاکہ حکومتی اقدام نے لاکھوں افراد کو اوورایج کرکے روزگار کے مواقعوں سے محروم کردیاہے تودوسری کئی سال سے سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ اورانٹرویو زکاشیڈول جاری کیاجاتاہے مگر بھرتی نہیں ہوتی اس لیے عمر کی بالائی حد دوبارہ 43مقرر کی جائے بصورت دیگر بے روزگار نوجوانوں سے مل کر عدالت سے رجوع کرینگے۔