بینکوں کی ایل سیز کھولنے میں تاخیر، آٹو مینوفیکچررز نے پیداوار معطل کر دی

September 23, 2022

کراچی (این این آئی)بینکوں کی ایل سیز کھولنے میں تاخیر، آٹو مینوفیکچررز نے پیداوار معطل کر دی،ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے صنعتوں کے لیے مشینری اور صنعتی خام مال درآمد کرنے کے لیے بینکوں کی جانب سے ایل سی لیز نہ کھولنے اور تاخیر کے باعث تاجر برادری کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے ضروری اشیاء درآمد کی اجازت نہ دینے سے معاشی صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی،مشینری، خام مال درآمد کے لیے ایل سیزکھولنے کی منظوری میں تاخیرسے تاجر برادری کی مشکلات بڑھ گئیں۔