جمعیت (س) کا مولانا ندا محمد حقانی کو ضلعی امیر کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا عندیہ

September 23, 2022

کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (س) کے ضلعی مجلس عموموی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سردار نسیم خان محسود ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں کورم پورہ نہ ہونے کی بنا پر اجلاس تا حکم ثانی موخر کردیا اور تاحکم ثانی مولانا ندا محمد حقانی کو ضلعی امیر کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا عندیہ دیا اس سے قبل جمعیت(س) کے ڈپٹی کنونیئر عبدالکریم خروتی کے رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب ہوا جس میں ایک سکولر جماعت کی سابق صوبائی صدر نصیب اللہ پشتون اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت(س) میں شمولت کی اس موقع پر مولانا عبدالوحد بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت میں اصل بنیادی یونٹوں کے اراکین ں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ کارکنوں کو چاہیے کہ اپنے بالائی جماعت کے فیصلے اپنے دستور عمل بنا کرآگے منزل طے کریں اور تمام کارکنوں تک پہنچا ئیں۔