سی ڈی اے کے برطرف 500ڈیلی ویجزملازمین بحال

September 23, 2022

اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار ) سی ڈی اے کے برطرف 500 ڈیلی ویجزملازمین کو بحال کر دیا گیا۔ تمام برطرف ملازمین جمعہ کو ڈیوٹی پر جائیں گے اور ان کے بقایا جات بھی ادا کئے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ نیشنل پریس کلب کے باہر بر طرف ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سینیٹیشن شاہ جہان اور سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور جے سالک کے مابین ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا ،مذاکرات کی کامیابی کے بعد دو ماہ سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ نکالے گئے ملازمین جے سالک کی قیادت میں گذشتہ 14دنوں سے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔سی ڈی اے انتظامیہ نے ملازمین کے تمام مطالبات جن میں ملازمین کو نوکریوں پر بحال اور مستقل کرنے کے علاوہ نکالے گئے دنوں کی تنخواہوں سمیت تمام الاونسز اور فنڈز کی فراہمی پر بھی رضا مندی ظاہر کی ۔