ٹانک ،سیلابوں سے متاثرہ 55مسیحی خاندانوں میں پیکج تقسیم

September 23, 2022

پشاور( نامہ نگار )الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے ضلع ٹانک میں حالیہ بارشوں اور سیلابوںسے متاثرہ 55مسیحی خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کےفوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے، اس سلسلے میں کرسچن ہسپتال ٹانک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی الخدمت فاونڈیشن اقلیتی ونگ کے صوبائی انچارج جاوید گل تھے،جبکہ تقریب میں صوبائی ریلیف انچارج براے ٹانک تحسین اللہ،ضلعی صدر ہارون خان اور کرسچن ہسپتال ٹانک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم ہدایت سمیت دیگرمقامی قائدین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاویدگل نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کی بلاامتیاز خدمت الخدمت فائونڈیشن کا مشن ہے۔ضلع ٹانک کے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ شروع دن سے جاری ہے ،سیلاب سے متاثرہ مسیحی برادری کے 55خاندانوں کو لاکھوں روپے مالیت کے فوڈ پیکج اور دیگر ضروری امدادی اشیاء فراہم کی گئیں، جس میں آٹا ،چینی، چاول،دالیں ،کوکنگ آئل اور دیگر اجناس شامل تھے۔