پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی بخشالی کے رہنماؤں غفر ان اللہ ایڈووکیٹ ،صدر بخشالی یونٹ افسر خان اور جنرل سیکرٹری جاوید خان نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت قوم کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے ان کی شہادت سے قوم اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور عوام کے لئے محترمہ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ تقریب منعقد میں شہید بے نظیر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔