• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بیوی کو غیر مرد سمیت قتل کرنے والے گرفتاری دیدی، فائرنگ واقعات میں 4 جاں بحق

پشاور( کرائم رپورٹر) شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور غیر د کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔دیگر واقعات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو رہزنوں نے گرفتارکر لیا ۔جان محمد سکنہ کریانہ نے تھان داؤد زئی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ گڑ گانی میں مزدوری کرتا ہے جس کے لئے وہ صبح چا ر بجے جاتاہے گزشتہ شب اس کواپنی بیوی کے کردار پر شک ہوا وہ صبح تین بجے مزدوری کے لئے گھر سے نکلا اور بیوی کو چلے جانے کایقین دلا کر کچن میں چھپ گیا ۔تھوڑی دیر بعد اس کی اہلیہ نے اپنے پڑوسی فرہاد کو سیڑھی کے ذریعے اپنے گھر بلایا اور کمرے میں چلے گئے تیس منٹ کے بعد جونہی وہ کمرے سے نکلے اس دوران اس نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور فرہاد کو غیرت کے کام پر قتل کردیا ۔مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی اور فرہاد بھی شادی شدہ تھا، ملزم جان محمد نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ادھر تھانہ ارمڑ کی حدودارمڑ پایان سابقہ دشمنی کی بناء پر افضال عرف فضل ولد معاذ علی اوراس کے بھانجے اویس ولد جمال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ کے نتیجے میں مقتول افضال کا بھائی قاسم زخمی ہو گیا پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ تہکال کی حدود غریب آباد میں مستورات کے تنازعہ پر فریقین ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے جس کے نتیجے میں راہ گیر سات سالہ غفان جاں بحق ہو گیا پولیس نے متوفی کے دادا فضل کریم کی رپورٹ پر آصف اور اویس کے خلا ف مقدمات درج کر لئے ۔تھانہ ارمڑ کی حدود میں تیزرفتار شاول نے موٹرسائیکل سوار مرزاعلی شاہ ولد مستان خان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈرائیور مومین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ سربند پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ررہزنوں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ۔
پشاور سے مزید