• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا امن وامان ، پارلیمانی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

پشاور(سٹاف رپورٹر) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبہ میں امن و امان کے معاملہ پر خصوصی سکیورٹی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ، صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سپیشل پارلیمانی کمیٹی برائے سیکیورٹی کا اجلاس کل بروز منگل بوقت 12:00 بجے دوپہر کو رحمان بابا کانفرنس روم صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ، پشاور میں طلب کیاگیا ہے۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں موجودہ سیکیورٹی، قانون و نظم و نسق کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین، بشمول وزیر اعلیٰ ، اپوزیشن لیڈر، متعلقہ وزراء، مشیران اور کمیٹی کے دیگر اراکین شرکت کریں گے تاکہ موجودہ حالات کا جائزہ لیا جا سکے اور ضروری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
پشاور سے مزید