• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ، دوسال قبل بیوی قتل کرنیوالا شوہر گرفتارکرلیا گیا

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے خزانہ میں دوسال قبل بیوی کو قتل کرکے اس کی نعش پانی کے ڈرم میں چھپانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم سے گرفتاری کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ تھانہ خزانہ پولیس کو محمددخان ساکن بھانہ ماڑی نے بتایاکہ اس کی بہن مسماة ماریہ بی بی بعمر22سال کی شادی 6سال قبل آصف ساکن شبقدر حال گھڑی خان بابا سے ہوئی تھی جس کے تین بچے بھی ہیں۔ وقوعہ کے روز وہ گھر میں موجود تھا کہ اسے بہن کے قتل کی اطلاع ملی ، جب وہ ہریانہ روڈ نزد لوہار سٹاپ پہنچا تو گھر میں بہن کی نعش پانی کے ڈرم میں پڑی تھی ، انہوں نے بتایاکہ بہن کو اس کے بہنوئی آصف نے قتل کردیا تھا جبکہ نعش چھپانے کیلئے ڈرم میں چھپائی گئی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا 2سال بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید