• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پریس کلب نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، فخرجہاں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نو منتخب صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، فنانس سیکرٹری ارشاد علی سمیت کابینہ اور گورننگ باڈی کے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پشاور پریس کلب صحافتی برادری کا ایک مؤثر اور فعال فورم ہے جس نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور پیشہ ور صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی اور عوامی آگہی کے لئے ناگزیر ہے۔سید فخر جہان نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے جبکہ عوامی مسائل کے اجاگر کرنے میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کامیاب امیدواروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے مزید کامیابیوں کی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ صحافتی برادری کے نئے عہدیدار اپنے قلم کے ذریعے حکومتی فلاحی اقدامات سے عوام کی آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
پشاور سے مزید