ڈیرہ کے قبائلی علاقے راکھی گھاج میں 1200 سے زائد گھر سیلاب کی نذر ہو گئے، متاثرین

September 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقےراگھی گھاج کے سیلاب زدگان صالح محمد، جعفر، ظہور احمد رسول بخش، جلیل احمد، سلیم احمد، سخاوت علی، محمد ناصر، اللہ داد رحمت اللہ ،غلام عباس غلام رسول، مقصود احمد غفوراحمد، عبدالرزاق نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائبل ایریا راگھی گھاج میںسیلابی ریلوں کی وجہ سے ان کے 12 سو سے زائد گھر، مال مویشی اور تمام جمع پونجی سیلاب کی نذر ہو گئی، مکین کھلے آسمان تلےبے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں لیکن ان کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں،حکومتی سطح پر ان کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے ان کے علاقہ میں سپر بند بنائے جائیں اور وانی کے مقام پر ڈیم بنایا جائے تاکہ ان کی بارانی زمینیں سیلابی ریلوں کی تباہی سے بچ سکیں اور وہ سیلابی ریلوں سے محفوظ رہیں۔