کراچی میں گھر سے حوالہ ہنڈی اور منی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، بھاری غیرملکی کرنسی برآمد

September 24, 2022

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کی اسکیم 33میں کاروائی کرکے گھر سے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گلزار ہجری اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم اپنی رہائش گاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے 14000 برطانوی پاونڈ، 17000 امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔