نشے کے عادی افراد کیخلاف آپریشن، 56 افراد تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیئے گئے

September 24, 2022

پشاور (جنگ نیوز) منشیات سے پاک پشاور مہم فیز ٹو کمشنر پشاور ریاض خان محسود میدان میں آگئے۔کارخانوں اور حیات آباد سے نشے کے عادی افراد کا صفایا رات گئے 2 بجے کارروائی میں کارخانوں مارکیٹ ،حیات آباد اور یونیورسٹی روڈ سے مزید 56 نشے کے عادی افراد تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کردیں گئے مڈ نائٹ اپریشن میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عمران یوسفزئی ،ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر حیات آباد ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور لوکل پولیس نے بھی حصہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ گرفتاری کے ڈر سے دن کے اوقات میں نشے کے عادی افراد سڑکوں پر نہیں آتے جس کی وجہ سے حکمت عملی تبدیل کردی گئی اور اب مختلف اوقات میں چھاپے مارے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اب سو سے کم افراد رہ گئے ہیں جو کہ سڑکوں پر موجود ہیں ان کو جلد سڑکوں سے اٹھا کر بحالی مراکز منتقل کر دیا جائے گا جس کے بعد ڈرگ کنٹرول روم کے زریعے موصول ہونے والی شکایات پر گھروں میں موجود 4 سو سے زیادہ نشے کے عادی افراد کو گھروں سے بحالی مراکز منتقل کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ زیرِ علاج نشے کے عادی افراد کے علاج کی براہِ راست نگرانی کیلئے پشاور میں منشیات بحالی مراکز کو بذریعہ کے جدید سافٹ وئیر / سی سی ٹی وی کیمروں کو کمشنر آفس اور ڈی سی آفس سے منسلک کر دیا گیاہے اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بحالی مراکز میں زیر علاج افراد کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گئی۔