فرانسیسی پولیس نے انسانی اسمگلر یورپی گروہ کا سراغ لگالیا

September 25, 2022

فرانس (نیوزڈیسک) فرانسیسی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک یورپی گروہ کا سراغ لگالیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ایشیائی افراد کے مقابلے گورے بازی لے گئے۔ یورپی گروہ تارکین وطن کو بڑی تعداد میں برطانیہ سے یورپ بھیج رہا تھا۔ پولیس کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ گروہ کو پکڑ ا گیا، جو عراقی اور کرد نژاد ایرانی تارکین وطن کو جعلی سفارتی پاسپورٹ پر ترکیہ کے راستے یورپ لے جارہا تھا۔ہر مہا سے اسمگلروں نے20ہزار یورو وصول کیے ۔