اغوا ہونے والے 36 سالہ شخص کی لاش ٹکڑوں میں برآمد

September 25, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کورال کے علاقہ سے اغواہونے والے 36سالہ شخص کی نعش غوری ٹاؤن سے مل گئی جسے بے دردی سے قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردئیے گئے ،پولیس کے مطابق فیصل الیاس کی لاش ہفتہ کو غوری ٹاؤن فیز5میں ایک نالے سے ملی جس چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کئے گئے تھے ، پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کرہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق فیصل الیاس سروئیرکاکام کرتاتھا جو 18ستمبر سے لاپتہ تھا اوراس کے اغواکی ایف آئی آراس کے بھائی بلال الیاس کی مدعیت میں 20ستمبر کوتھانہ کورال میں درج کی گئی تھی ۔