سردی کی آمد سے قبل متاثرین کے گھر تعمیر کرائے جائیں، جمعیت نظریاتی

September 25, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمااسلام (نظریاتی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ سیلاب میں ڈوبے متاثرین کھلے آسمان تلے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن صوبے کی خاتون ترجمان کے شاہانہ اخراجات بلوچستان کے عوام کیساتھ ظلم ہے، خاتون ترجمان کے میک اپ فائیوسٹارہوٹلوں میں رہائش پر ہونے والےاخراجات صوبے کے سیلاب زدہ عوام پرخرچ کئے جائیں ، حکومت کو کسی خاتون پر بھاری اخراجات سے پسماندہ صوبے کے عوام کیافائدہ پہنچ رہاہے، محکمہ اطلاعات کس کیلئے ہے، انہوں نے کہاکہ سردی کی آمد ہے ، وفاقی اوربلوچستان حکومت پشین کوئٹہ قلعہ سیف اللہ لورالائی قلات خضدارنوشکی جعفر آباد نصیرآبادژوب کوہلوسمیت سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیرکیلئے جلدمتاثرین کیلئے فنڈز کااجرا کرے ، سیلاب متاثرین جو نکل مکانی کرچکے ہیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں بیرونی امدادسے انہیں گھر تعمیر کر کے دے یاان متاثرین کونقدامداد دی جائے۔