کھاد، چینی و آٹا کی افغانستان اسمگلنگ کا نوٹس لیا جائے، گڈز اونرز

September 25, 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کھاد، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کی جائے۔ قانونی طریقے سے کھاد، چینی اور آٹے کے ٹرک اور ٹرالروں کو ہر ضلع میں کسٹم و دیگر ادارے تنگ کررہے ہیں اور کئی گھنٹے اور دنوں تک ان کو روک کر تصدیق کابہانہ بنا کر ٹرانسپورٹروں کو خوار کیا جارہا ہے جبکہ اس کے برعکس درجنوں ٹرک کھاد، چینی اور آٹے سے غیرقانونی لوڈ ہوکر ملی بھگت سے چمن، نوشکی، دالبندین، نوکنڈی کے راستے افغانستان جارہے ہیں ۔ بیان میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ غیرقانونی کھاد، چینی اور آٹا کی نقل وحرکت کا نوٹس لیا جائے اور بھتہ مافیا و پرچی مافیا کی روک تھام کرکے بلوچستان کے عوام، زمینداروں اور ٹرانسپورٹروں پر رحم کھاتے ہوئے انہیں مہنگائی سے نجات دلائی جائےجبکہ قانونی طریقے سے لوڈ ٹرکوں کو چیک پوسٹوں پر تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے۔