سارا ملبہ مفتاح پر ڈال دیا گیا، فواد چوہدری

September 26, 2022

پنڈدادنخان (نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہےکہ پیپلز پارٹی،(ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمن کوانتخابات میں بری طرح شکست ہوگی، کامیابی ہمیں ہی ملے گی جس انداز میں معاملات آگے جارہے ہیں ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، انہوں نےکہاکہ مریم نواز باہر کہتی ہے کہ تیل کی قیمت نہ بڑھاؤ مگر آڈیو میں کہتی ہے کہ تیل کی قیمت بڑھاؤ مجبوری ہے اور سارا ملبہ مفتاح اسماعیل پر ڈال دیا گیا ہے، مفتاح اسماعیل نے ان کی بڑی خدمت کی ہے مگر آج مفتاح اسماعیل کی بے عزتی کی جارہی ہے۔