ملکہ برطانیہ نے سب کیلئے عظیم مثال چھوڑی ہے، تنظیم واسطی

September 26, 2022

لندن (جنگ نیوز) مسلم سالیڈیریٹی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سید محمد تنظیم واسطی نے کمیٹی اور برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے ملکہ کی وفات پر شاہ چارلس سوم سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملکہ کی وفات درحقیقت آپ کے خاندان، قوم اور پورے دولت مشترکہ کے لیے مشکل وقت ہے۔ ان کی ملکہ کے طور پر70سالہ خدمات اور فرائض اس بات کی عظیم مثال ہیں کہ اچھے اور مشکل دونوں وقت قوم کی قیادت کس طرح کی جاتی ہے۔ ملکہ نے اپنے فرائض، اپنے ملک دولت مشترکہ اور اپنے خاندان کے لیے بے غرض ہوکر ادا کیے اور انہوں نے ہم سب کے لیے ایک عظیم وراثت اور درحقیقت ایک مثال چھوڑی ہے۔ مجھے کئی مواقع پر ملکہ سے ملاقات کا اعزاز اور شرف حاصل ہوا۔ مجھے اور میری اہلیہ کو محل میں ایک گارڈن پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں ہماری ان سے اور آپ کے آنجہانی والد سے ملاقات ہوئی، ایک مرتبہ پھر دلی تعزیت قبول کیجئے۔