اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، 2ہیڈ وارڈن اور 4 وارڈنز معطل

September 26, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورے کے بعد ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ،2ہیڈوارڈرزاور4وارڈرزکومعطل ، جب کہ اڈیالہ جیل کے 10ہیڈوارڈزاور 17 وارڈرزکے تبادلے کردیے گئے ،چیف جسٹس اسلام آباداطہرمن اللہ نے ایک حوالاتی شہاب حسین پرتشدد کے حوالے سے اس کی والدہ کی جانب سے دی گئی پرہفتہ کو سنٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کیاتھا جہاں انہوں نے اسیروں کے مسائل بھی سنے اس دوران بارک نمبر دو کہ جہاں حوالاتی شہاب کورکھاگیا ہے وہاں موجوددیگربہت سے حوالاتیوں نے بھی جیل انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبارلگادئیے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ قی صفحہ8نمبر3حوالاتیوں نے چیف جسٹس کوبتایاکہ ان پرتشدد کیاجاتاہے،رشوت مانگی جاتی ہے ،عملہ ناروارویہ روارکھتاہے اورگالی گلوچ کی جاتی ہے بعض حوالاتیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ اورانچارج چکرکانام بھی لیا ، لیکن آئی جی جیل خانہ جات نے ان دونوں کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا،بعدازاں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل حسرت حسین ،انچارج بارک نمبر ایک ہیڈوارڈرمنیراحمد ،انچارج پنشمنٹ بلاک ہیڈوارڈرمنیراحمد،چکرامدادی وارڈرمحمدراحیل ،وارڈرطاہرمحمود،انچارج بارک نمبر2امیرحسین ،اورانچارج ان سائیڈسرچ وارڈرسبطین عباس کومعطل کردیا،جب کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن کامران انجم نے10ہیڈوارڈزغلام عباس ،محمدحیات ،غلام مصطفیٰ ،ساجدیاسین منیراحمد ،فیصل الیاس ،محمدارشد ،محمدحسنات ،ناصرمحمود اورمنیراحمد اور17وارڈرزسبطین عباس ،محمدراحیل ،طاہرمحمود،امیرحسین ،محمدظفراقبال ،سجاد صدیق ،محمدظہیر ،مسعودحسین ،محمدراشد ،ناصرمحمود ،محمدثاقب یاسین ،نوشیرخان ،عابدمحمود ،شکیل عادل ، لیاقت علی ،اعظم حسین اورشہزادحسین کوریجن کی دیگرجیلوں میں ٹرانسفر کردیا ہے اورگزشتہ روزہی ان سب کو اڈیالہ جیل سے ریلیوکردیاگیاہے۔