نوجوانوں کو دور جدید کی ایجادات سےاستفادہ کرنے کی ضرورت ہے، سید فخر امام

September 26, 2022

ملتان(اسٹاف رپورٹر ) سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے تعلیمی ترقی ضروری ہے،کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی یافتہ نہیں بن سکتی کہ جب تک وہ تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل نہیں کرتی، نوجوانوں کو دورجدید کی ایجادات و ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیاد استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے امام کالج بربیگی کبیروالہ کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمر رئوف، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اور امام کالج بربیگی کی انتظامیہ بھی موجود تھی،سید فخر امام شاہ نے مزید کہا کہ نوجوانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محنت و لگن سے حصول تعلیم میں مگن ہوجائیں اور اپنا اور ملک کا نام روشن کریں۔