ورلڈ کپ سر پر، ٹیم انتظامیہ حارث رؤف کو رگڑا لگانے میں مصروف

September 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹیم مینجمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ورلڈ کپ سر پر ہے لیکن ٹیم انتظامیہ حارث رؤف کا رگڑا لگانے میں مصروف ہے۔کراچی میں چوتھے میچ کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل خدشہ ہے کہ ایسا نہ ہو کہ میگا ایونٹ سے پہلے پاکستان ایک اور فاسٹ بولر سے محروم ہوجائے۔انگلش ٹیم کو دیکھ لیں وہ اپنے فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنے کے لیے ریسٹ اینڈ پلے پر عمل پیرا ہے لیکن ہمارے یہاں حارث کو رگڑا لگایا جارہا ہے۔