• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید اجمل مشکل ترین بولر تھے، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے سعید اجمل کو مشکل ترین بولر قرار دے دیا۔ایک خصوصی انٹرویو میں ان سے مختلف ممالک کے ایسے کھلاڑیوں کے نام پوچھے گئے جن کا سامنا کرنا ان کے لیے سب سے مشکل رہا۔ اُنہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا اور کہا کہ آخری بار جب میں نے سعید اجمل کا سامنا کیا تھا تو مجھے سمجھ ہی نہیں آئی کہ گیند کس طرح وکٹیں اڑا کر نکل گئی ۔پیٹ کمنز کی بچوں کیلئے مقبول سیریز کی پانچویں کتاب کی رونمائی کی ۔

اسپورٹس سے مزید