کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ملاقات میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا ۔ کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنا کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔