کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے پہلی بار سی پی ایل ٹائٹل جیت لیا۔ برج ٹاؤن میںفائنل میں جمیکا کنگز مین کو آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی ۔ پاکستان کے اسپنر سفیان مقیم نے14رنز دے کر چار وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔ 132 رنز بنانے اور 11 وکٹیں لینے والے شاداب خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب ہوئے ۔ معاذ صداقت کے 58 گیندوں پر 114 رنز کے باجود کنگز مین کی ٹیم 9 وکٹوں پر 170 رنز تک ہی محدود رہی۔ فاتح سائیڈ نے دو وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔