• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز میں کھانے پر جاپانی پہرا، وطن سے لائی گئی خوراک ممنوع

ناگویا (نمائندہ خصوصی) گیمز کے جاپانی منتظمین نے کھلاڑیوں سے صرف جاپان میں ہی بنائے گئے گوشت اور سبزیوں سے بنی خوراک کو استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حفظان صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کا مقصد کھلاریوں اور آفیشلز میں متعدی امراض کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے ساتھ وطن سے لانے والے کھانوں کو کھانے سے پر ہیز کریں۔ ادھر رات کی شدید بارش کے باعث پیر کو کئی اوپن مقابلے متاثر ہوئے ان کے آغاز میں تاخیر کا سامنا رہا۔ ایشین گیمز میں ایکوسٹرین ایونٹنگ کا شیڈول سمندری طوفان کے خدشے کے باعث تبدیل ہوگیا۔

اسپورٹس سے مزید