کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا کراچی میں شروع ہوگیا۔کھلاڑیوں نے فیزیکل ٹریننگ کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ بولنگ کی مشقیں کیں۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان خان، صائم ایوب، معاذ صداقت، حسن نواز اور سفیان مقیم فرنچائز مصروفیات کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے انجری کا شکار محمد سلمان مرزا کی جگہ اسکواڈ میں لی ۔