امریکی فوج کو حوثیوں کے میزائلوں کا نشانہ بننے کا خوف

September 27, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی فوج کوحوثیوںکے مزائلوںکانشانہ بننے کاخوف کالاحق ہوگیا ہے ۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے پاس ایسے میزائل ہیں جن کو وہ جبوتی اور افریقا میں امریکی اڈوں پر برسا سکتے ہیں۔ فوج کے ترجمان اسٹیفن ٹاؤنسینڈ نے کہا کہ ایران سے جوہری معاہدہ کے تحت حاصل ہونے والی آسانی کے بعد ایران علاقائی دہشت گرد گروپوں کو مالی مدد کرے گا اور امریکا کے خلاف مسلح گروپوں کی امداد میں اضافہ کردے گا۔ امریکی فوجی کمانڈر نے کانگریس کے نام خط میں بتایا کہ پابندیوں میں نرمی سے تہران اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے قابل ہوجائے گا۔ جنرل ٹاؤنسینڈ نے کہا کہ 2015ء کے جوہری معاہدے میں ترمیم سے دہشت گرد تنظیموں کو براہ راست فنڈز فراہمی کا راستہ ہموار ہوگا۔