فلپائن، سمندری طوفان کے باعث لوگوں کو ساحلی علاقوں سے نکالنا شروع کر دیا گیا

September 27, 2022

منیلا (نیوز ڈیسک)فلپائن میں سمندری طوفان سپر ٹائفون نورو بیرل کے باعث لوگوں کو ساحلی علاقوں سے نکالنا شروع کردیاگیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے فلپائن پولیس کے سربراہ جنرل روڈلفو ازورین کے حوالے سے بتایا کہ سپر ٹائفون نورو بیرل طوفان کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کےباعث کوئزون صوبے کی متعدد میونسپلٹیز کے رہائشیوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے ساتھ ہی ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ یہ طوفان کوئزون صوبے کے ساحل سے براہ راست ٹکرا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے خطرناک طوفانی لہروں، بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ طوفان کے باعث شدید بارش ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فلپائن کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں شمار ہوتا ہے اورہر سال اوسطاً 20 طوفانوں کی زد میں آتا ہے۔