وفاقی وزیر آغا حسن سے بلوچی و براہوی زبانوں کے ماہرین کی ملاقات

September 27, 2022

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے بلوچی و براہوی زبانوں کے ماہرین کے وفد جن میں ڈاکٹر ضیا بلوچ، ڈاکٹر ابوبکر اور حق نواز بلوچ شامل تھے نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کی دو بڑی زبانوں یعنی بلوچی و براہوی کی ترقی و ترویج پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچی و براہوی کتب کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا اور انکی ڈیجیٹل ڈکشنریز بنائی جائیں گی تا کہ دنیا بھر میں جو کوئی ان زبانوں کو جاننا چاہے اسکو تمام معلومات سنگل کلک پر دستیاب ہوں، وفاقی وزیرنے کہا بلوچی اور براہوی زبانوں کو گوگل ٹرانسلیشن کا بھی حصہ بنایا جائے گا تا کہ دونوں زبانیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔