تنخواہ مانگنے پر ملازم قتل

September 27, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تنخواہ مانگنے کی پاداش میں تشدد کے بعد ملازم کو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔تھانہ گولڑہ پولیس کو انس نے بتایاکہ وہ اور اسکا بھائی آفاق حسن محنت مزدوری کرنے کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے تھے، اسکا بھائی آفاق بابر علی اور شان علی کے پا س کام کرتا تھا۔ بھائی بتایاکرتاتھاکہ جب بھی اس نے تنخواہ مانگی تو اسکو بابر اور شان تشددکانشانہ بناتے ہیں ، گذشتہ روز وہ بھائی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر موقع پر پہنچاتو اس کی کن پٹی پر بارہ بور بندوق کا فائر لگاہواتھا، اسے اسکے مالکان بابر اور شان نے قتل کیاہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔