ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

September 27, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا،تھانہ صدرواہ کو کانسٹیبل سعد نے بتایا کہ مین جی ٹی روڈ پر ایک ڈمپر نمبر ٹی ایل کے651انتہائی تیز رفتاری سے باہتر موڑ کی جانب سے آیا اورموٹر سائیکل سوار جس کا نام بعد میں رحمت اللہ معلوم ہواجو کو ٹکر مار دی۔ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔