ملکہ الزبتھ کے کالے ہینڈ بیگ کے پیچھے کیا راز ہے؟

September 27, 2022

1950ء سے 2022ء کے دوران ملکہ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز میں کالے رنگ کے بیگ کو دیکھا جاسکتا ہے

آنجہانی ملکہ الزبتھ کے حوالے سے حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں جو کہ ان کے کالے رنگ کے ہینڈبیگ کے حوالے سے ہیں جو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم جو چیزیں استعمال کرتی تھیں انہیں اس قدر خفیہ رکھا گیا کہ اکثر لوگوں کو اس کے بارے میںمعلوم ہی نہیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابقملکہ الزبتھ دوم کو کئی مواقع پر ہاتھ میں کالے رنگ کا ہینڈ بیگ لئے دیکھا جاچکا ہے۔ 1950ء سے 2022ء کے دوران ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز میں کالے رنگ کے بیگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابقملکہ الزبتھ اپنا ہینڈبیگ اسٹاف کے ساتھ خفیہ باتیںکرنے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسی سے گفتگو کے دوران ملکہ برطانیہ جب بھی اپنا ہینڈبیگ بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ پر لیتیں تو اس کا مطلب ہوتا کہ وہ اس شخصسے گفتگو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

اسی طرح جب ملکہ برطانیہ گفتگو کے دوران اپنا بیگ زمین پر رکھتیں تو ان کے اسٹاف کے لئے یہ سگنل ہوتا کہ وہ اس شخص کے ساتھ بہتر محسوس نہیںکر رہیںاور وہاں سے جانا چاہتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کھانے کے دوران جب بھی ملکہ برطانیہ اپنا بیگ ٹیبل پر رکھتیں تو وہ اشارہ ہوتا کہ ملکہ اپنا کھانا 5 منٹمیں ختم کرلیںگی۔

شاہی خاندان کے بائیوگرافر نے میڈیا کو بتایا کہ ملکہ برطانیہ کے بیگ میںبھی عام خواتین کی طرح روزمرہ کی چیزیں ہوتی تھیں جن میں شیشہ، لپ اسٹک اور عینک وغیرہ شامل تھی۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔