پرنس محسن علی لندن میں 93برس کی عمر میں انتقال کر گئے

September 28, 2022

لندن (جنگ نیوز) نظام آف حیدرآباد دکن کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس محسن علی خان لندن میں 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سینئر صحافی نثار علی شاہ کے مطابق پرنس محسن علی خان کا انتقال اتوار کی صبح لندن کے مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ تقریباً دو ہفتہ زیر علاج رہے۔ انکا کہنا تھا کہ پرنس محسن علی خان تمام زندگی لوگوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے اور مقامی و بیرون ملک انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سےآواز بلند کرنے میں مصروف رہے۔ ہسپتال میں علاج کے دوران بھی وہ فعال اور توانائی سے بھرپور نظرآرہے تھے، ان کا انتقال پرسکون انداز میں ہوا۔پرنس محسن پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں ہمیشہ شریک ہوا کرتے تھے، ان کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔