فرانس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ جل گئی

September 28, 2022

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس میں دنیا کی دوسری بڑی فوڈ مارکیٹ میں آتش زدگی سے فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا گودام جل کر راکھ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکڑوں فائر فائٹروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ آگ اتنی خوف ناک تھی کہ دھواں پیرس کی فضا پر چھا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم 7 ہزار مربع میٹر پر محیط گودام تباہ ہو گیا۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔