بھارت: ایک اور ہاسٹل میں لڑکیوں کی نامناسب تصاویر، ویڈیو بنانے کا واقعہ

September 28, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں طالبات کی رازداری پاش پاش ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اس مرتبہ ریاست تامل ناڈو کے شہر مدھورائی میں ایک ہاسٹل میں موجود لڑکیوں کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور انہیں شیئر کرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کو اپنی ہاسٹل کی لڑکیوں کی نامناسب تصاویر لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے ایک ڈاکٹر دوست کو یہ تصاویر بھیجا کرتی تھیں۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمہ پہلے اپنی تصاویر اور ویڈیوز اس شخص کو واٹس ایپ پر ارسال کیا کرتی تھی، تاہم اس شخص کی درخواست پر خاتون نے ہاسٹل میں موجود دیگر لڑکیوں کی خفیہ طریقے سے ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔