اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس

September 28, 2022

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوچکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائیگا۔ درخواست گزار نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جمع کروا دیا۔