پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے، مخدوم احمد محمود، شہزاد چیمہ

September 28, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سابق گورنر پنجاب و صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پیر اعجاز ہاشمی صدر جمعیت علماءپاکستان، سردار محمد خان لغاری صوبائی صدر اور بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے مخدوم ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عبدالقادر شاہین جمیل نورانی اور سید مقصود گیلانی بھی تھے۔ ملاقات کے دوران مخدوم سید احمد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کا مستقبل انہی نوجوانوں سے وابستہ ہے ۔ مزید برآں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ا نفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے۔