کوئٹہ تفتان سیکشن کو فریٹ آپریشن کیلئے کھولنے کا فیصلہ

September 28, 2022

لاہور ( محمد صابر اعوان ) ریلوے نے کوئٹہ تفتان بین القوامی سیکشن کو 30ستمبر تک مکمل طور پر فٹ قرار دیکر فریٹ آپریشن کے لئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کوئٹہ سبی سیکشن کو کولپور اور مچ کے درمیان ہرک ریلوے اسٹیشن کے قریب سیلاب سے متاثرہ پل کی مرمت کے بعد 31دسمبر تک کھول دیا جائے گا ،اس بات کاانکشاف کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ فرید احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔