• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی میں عابد حسین سے 5لاکھ 31ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں عبداللہ خان سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں حارث علی سے 4لاکھ 66ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں صغیر احمد سے 4لاکھ 31ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ لوہاری میں محمد اسلم کی گاڑی، مانگا منڈی میں علی رضا کی گاڑی جبکہ اچھرہ میں عثمان غنی، کوٹ لکھپت میں طاہر محمود اور لوئر مال میں بلال احمد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید