لاہور (کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کے لیے 15 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختلف معروف ہسپتالوں کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو رعایتی نرخوں پر علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔