• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ، سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

لاہور،کاہنہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) کاہنہ کے علا قہ میں سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں زیر حراست 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت رانا جمشید اور اویس کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو سی سی ٹی ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کاہنہ کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ تاہم دونوں راستے میں دم توڑ گئے پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان 2درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
لاہور سے مزید