لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے مختلف علاقوں شفیق آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ اور فیصل ٹاؤن میں مختلف واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق مینار پاکستان انٹرچینج کے قریب 28 سالہ شخص، شاہدرہ کے علاقے چکیاں سٹاپ جی ٹی روڈ کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص ، ہربنس پورہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 45 سالہ اور فیصل ٹاؤن کے علاقے میں دو روز قبل جناح ہسپتال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی ٹکر سے 45 سالہ شخص زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔