• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی ماہرین کا مشن مسیحائی تمام عمر جاری رہتا ہے: پرنسپل پی جی ایم آئی

لاہور(جنرل رپورٹر)پرسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا کہ طبی ماہرین کا مشن مسیحائی تمام عمر جاری رہتا ہے کیونکہ ہیلتھ پروفیشنلز کا مقصد حیات صرف علاج معالجہ نہیں بلکہ خلق خدا کی دلجوئی بھی ہے یہی وجہ ہے کہ طبی تدریس سے وابستہ شخصیات کبھی عملًا ریٹائر نہیں ہوتیں بلکہ شفاء رسانی کا لامتناہی مقدس سفر جاری رکھتی ہیں جبکہ ایک ہیلتھ پروفیشنل کی علمی بصیرت اور طویل تجربہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید نکھرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وائس پرنسپل و سربراہ شعبہ گائنی پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ پروقار الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
لاہور سے مزید