• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے، عوام پر مزید بوجھ ناقابل قبول، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی لاہور جنوبی عبدالرشید مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے ذریعے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے، وزیراعظم کا ریلیف پیکج ناکافی ہے، حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر پٹرولیم لیوی کے خلاف امیر جماعت اسلامی لاہور جنوبی عبدالرشید مرزا کی جانب سے لگائے گئے دستخطی مہم کیمپ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قوم کے پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور احتجاج، ریلیوں اور مارچ کا سلسلہ ریلیف ملنے تک جاری رہے گا اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا پڑیں گی۔اس کیمپ اظہر اقبال حسن، خالد احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، وقاص احمد وٹ، عامر نثار خان، رانا توقیر آصف، غلام حسین تبسم، حافظ لئیق احمد، رانا زکیاس توقیر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید