لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وہ خود ڈینگی لاروا ڈیٹیکشن اور لاروا سائیڈنگ کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے اور اس پورے آپریشن کی ازخود نگرانی کریں گے۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی، ڈینگی کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔