یوایچ سی کے دوران ملازمت انتقال کر جانیوالے ملازمین کو معاوضہ کیلئے پنجاب حکومت کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ

September 28, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی فیکلٹی اور انتظامی افسران کا اجلاس ہوا۔جس میں دوران ملازمت انتقال کرجانے والے سٹاف کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سمری بنانے کی ہدایت کردی۔