جامعہ کراچی، 137 طلبا و طالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی، ڈی ایس سی، ایم ڈی اورایم ایس کی اسناد تفویض

September 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقد ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ کے حالیہ اجلاس میں 137طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ڈی ایس سی،ایم ڈی اورایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کو شعبہ کیمیاء میں ڈی ایس سی کی سندتفویض کی گئی جبکہ مختلف شعبوں کے 75 طلباوطالبات کو ایم فل،38 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی،4کوایم ایس (ماسٹرآف سرجری)ایک طالبعلم کو ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اور18 طلباوطالبات کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی سند تفویض کی گئیں۔