میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات کاآغاز 6اکتوبرکوہوگا

September 29, 2022

لاہور(خبرنگار) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام سیکنڈ اینول امتحانات (جماعت نہم اور دہم دوسرا سالانہ امتحان) 6 اکتوبر سے شروع ہو گا پہلے جماعت دہم کا امتحان لیا جائیگا جبکہ جماعت نہم کا امتحان 18 اکتوبر بروز منگل سے شروع ہو گا .اس حوالےسے امیدواران کو رول نمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں۔