کالعدم تنظیم کا لٹریچر تقسیم کرنے پر ملزم کو قید سخت اور 8 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

September 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون انعم زہرہکو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کالعدم تنظیم کا لٹریچر تقسیم کرنے پر ملزم اویس نوید عرف بابا کو 7 یوم کی قید سخت اور 8 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے 18 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور نشے پر لگا کر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں گرفتار معروف صنعت کار کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت وکلابحث کے لیے آج تک ملتوی کرنے جب کہ اسکے ساتھی ملزم مسعود اختر کی عبوری ضمانت پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے آئس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان شاہ نواز اور عابد جوجی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتاننے تلمبہ میں ذہنی معذور شخص کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر تشدد کرکے قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے مقدمہ میں ملوث 72 ملزموں کے خلاف گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغوابرائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد ہاشم اور جلال کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم خالد حبیب کیعبوری ضمانت پر سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے آٹھ سال پرانے مقدمہ میں ملوث ملزم صبح و صادق کیعبوری ضمانت پر سماعت وکلابحث کے لئے 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیالوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلابحث کے بعد کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے جعلیچیک دینے والے ملزم ناصر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم جہانزیب کی عبوری ضمانت واپس لینے پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم خرم حق کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔